نیتوں کا خزانہ – روزمرہ ملاقاتوں کے لیے 40 سنہری نیتیں
نیتوں کی فہرست (موقع کی مناسبت سے 2 تا 4 نیتیں کرلیں) حتَّی الامکان نگاہیں نیچی رکھوں گا اچھی نیّت کے ساتھ سلام میں پہل جوابِ سلام دینا صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی محمَّد مزاج پُرسی کرنا اگر کوئی طبیعت پوچھے تو "الحمدللہ" کہنا چھینک کا جواب دینا اپنی چھینک کی "الحمدللہ" پر جوابُ الجواب کہنا اَنْزِلُواالنَّاسَ مَنَازِلَہُمْ پر عمل کَلِّمُوا النَّاسَ عَلٰی قَدْرِ عُقُوْلِھِمْ کا خیال پہلے سوچوں گا، بعد میں بولوں گا مہذب لہجہ، "آپ"، "جناب" جیسے الفاظ گفتگو میں مسکرانے کی سنت غیر ضروری بات نہیں کروں گا چیخ کر بات نہیں کروں گا طنز نہیں کروں گا بے جا اعتراض نہیں کروں گا مخاطب کے غصے پر نرمی سے جواب بات کو "لمبی" نہیں کروں گا کم الفاظ میں بات کروں گا جھوٹ یا جھوٹے مبالغے سے پرہیز بے سوچے ہاں میں ہاں نہیں ملاؤں گا جھوٹی تعریف یا خوشامد نہیں کروں گا مخاطب کو خاموشی سے سنوں گا بات نہیں کاٹوں گا ...